22 جون 2012 - 19:30

مصر کے انقلابيوں نے حکمراں فوجي کونسل کا وہ بيان مسترد کرديا ہے جس ميں اس نے عوامي مظاہروں اور اجتماعات کو غير قانوني قرار ديتے ہوئے سختي سے نمٹنے کي دھمکي دي ہے .

ابنا: دارالحکومت قاہرہ کے تحرير اسکوائر پر جمع لاکھوں کے اجتماع نے جمعے کي شام حکمراں فوجي کونسل کے اس بيان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ يہ بيان غير قانوني اورباطل ہے - تحرير اسکوائر پر مصر کے انقلابي عوام نے اعلان کيا کہ حکمراں فوجي کونسل چاہے جتني کوشش کرلے ، ہم معزول ڈکٹيٹر کے آخري وزير اعظم احمد شفيق کو اقتدار ميں نہيں آنے ديں گے - عوام نے اسي کے ساتھ حکمراں فوجي کونسل سے فوري طور پر اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کيا -

ياد رہے کہ مصر کي حکمراں فوجي کونسل نے ايک بيان جاري کرکے عوامي اجتماعات اور مظاہروں کو قانون شکني اور بدامني پھيلانے کي کوشش کا نام ديتے ہوئے اعلان کيا ہے کہ قانون شکني کرنے والوں سے سختي سے نمٹا جائے گا - حکمراں فوجي کونسل نے اس بيان ميں  اسي طرح اعلان کيا ہے کہ اس کي جانب سے صادر ہونے والے فرامين قانون کا درجہ رکھتے ہيں جن  کي مخالفت کرنے والے مجرم سمجھيں جائيں گے -

يہ ايسي حالت ميں ہے کہ مصر کے عوام  فوجي کونسل کے اقتدار کو ہي غير قانوني سمجھتےہيں-
جمعے کو تحرير اسکوائر پر لاکھوں کے اجتماع سے خطاب ميں اخوان المسلمين کے ايک رہنما نے کہا ہے کہ جب تک حکمراں فوجي کونسل اقتدار ميں ہے ، اس وقت تک انقلاب اپنے اہداف تک نہيں پہنچ سکتا بنابريں تحرير اسکوائر پر اجتماع اور دھرنا جاري رہے گا.
.......
/169